ء1961 میں برِ صغیر کا پہلا نعت نمبر مُرتب کیا  ”مجلہ نُور و ظہور“۔ (ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں )

ء1966 میں ”مرکزی مجلسِ حسانؓ ‘‘ کا قیام اور اسکے تحت پہلے ”یومِ حسانؓ “ کا انعقاد۔

3 اکتوبر 1968 ء کو حضرت حسانؓ بن ثابت سے متعلق پہلا اخباری مضمون سلیم تابانی کے قلم سے شائع کروایا۔ ~ اخبار امروز لاہور

16 ستمبر 1970 ء کو محفلِ نعت کی پہلی اخباری رپورٹ احسان بی۔اے کے قلم سے شائع ہوئی  ~کوہستان لاہور

ستمبر 1979 ء کوٹ پیراں قصور میں  پہلی ” مسجدِ حسانؓ “ کی تعمیر کا آغاز  ~ رپورٹ امروز،نوائے وقت، مشرق

نومبر1981 ء قصور میں  ”شاہراہ حسانؓ بن ثابت“  کا افتتاح۔

ء1991 میں اپنی رہائش گاہ ستلُج بلاک لاہور میں نعت خوانی کی ہفتہ وارتربیتی کلاس کا آغاز کیا۔

8  اپریل  1994 ء کو موضع رائیاں رائے ونڈ روڈ لاہور میں محافلِ نعت کے انعقاد کیلئے اپنے وراثتی رقبہ سے ڈھائی کنال کی اراضی پر ” مرکزِ توصیف “ کا افتتاح کیا۔