قبلہ الحاج محمد علی ظہوریؒ کو زندگی میں کُل چار مرتبہ حج بیتُ اللہ کی سعادت نصیب ہوئی جن میں سے ایک ”حجِ اکبر“ تھا جبکہ آپ ؒ  12مرتبہ عُمرہ کرنے کیلئے حجازِ مُقدس تشریف لے گئے۔اس  کے علاوہ محافلِ نعت اور کئی ادبی و سیرت کانفرنسز میں شرکت کرنے کیلئے آپ ؒ نے کئی ممالک کا سفر کیا جن میں مُتحدہ عرب امارات،عراق،کویت،انگلینڈ اور بھارت شامل ہیں۔