ء1970 اور 1972ء  میں پاکستان نعت کونسل کراچی کے زیرِ اہتمام کُل پاکستان مقابلہ نعت خوانی میں اول پوزیشن حاصل کی۔

روزنامہ جنگ لاہور نے نعتیہ خدمات کے اعتراف پر نعت گوئی و نعت خوانی کا ایوارڈ دیا جو آپ ؒ  نے مرحوم عبدُالستار ایدھی سے وصول کیا۔

خواجہ غریب نواز ایوارڈ

ادارہ منہاجُ القُرآن کیطرف سے نشانِ حسانؓ ایوارڈ 

پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ (صدارتی تمغۂ حُسنِ کارکردگی) حکومتِ پاکستان نے 23 مارچ 2000 ء کو شعبۂ نعت میں عظیم خدمات کے اعتراف پر قبلہ حسانُ العصر الحاج محمد علی ظہوریؒ کو بعد از وفات مُلک کے سب سے اعلیٰ سول  ایوارڈ ”صدارتی تمغۂ حُسنِ کارکردگی“سے نوازا جو آپ ؒ کے بڑے بیٹے فیضان احمد ظہوری نے اُس وقت کے صدرِ مُملکت جناب رفیق احمد تاڑر سے وصول کیا۔