آستانہ عالیہ سے وابستگی
تیرے نام سے ظہوری مجھے جانتی ہے دنیا - تیرا ہو گیا ہوں جب سے میری ہو گئی خُدائی
سوانحِ حیات

برِصغیر پاک و ہند کے مُمتاز ومعروف نعت گوشاعر و نعت خوان حسانُ العصر حضرت الحاج محمد علی ظہوریؒ (تمغۂ حُسنِ کارکردگی) 12 اگست 1932 ء بروز جُمعہ بمطابق 8 ربیعُ الثانی1351 ھ کو موضع رائیاں رائیونڈ روڈ لاہور میں حاجی نُور محمد نقشبندیؒ کے ہاں پیدا ہوئے جو بنیا دی طور پر ایک زمیندار تھے اور کاشت کاری کے شعبے سے وابستہ تھے۔ حاجی نُور محمد صاحبؒ کا شمارمعروف روحانی بزرگ حضرت میاں شیر محمد شرقپوریؒ کے خاص مریدین میں سے ہوتا تھا یہاں تک کے وہ آپ کو خلافت بھی دینے والے تھے لیکن پھر میاں صاحبؒ کا وصال ہوگیا اور آپ اس سعادت سے محروم رہ گئے۔قبلہ ظہوری صاحبؒ کی والدہ محترمہ بھی نہایت نرم دل،نیک صفت اور صوم و صلٰوۃ کی پابند پاکباز خاتون تھیں۔قبلہ ظہوری صاحبؒ کے کل تین بھائی اور چار بہنیں تھیں جبکہ آپ سب سے چھو ٹے تھے اور سب سے زیادہ لا ڈلے بھی- قیامِ پاکستان سے قبل پرائمری تعلیم کے زمانے میں آپ اپنے والدجناب حاجی نُور محمد ؒ کے ساتھ شرقپور شریف سالانہ عُرس کی تقریب میں شرکت کیلئے جایا کرتے تھے۔ وہاں ایک محفل میں حاجی یوسف نگینہ صاحب کو نعت پڑھتے دیکھ کر آپ کے اندر بھی نعت خوانی کا شوق پیدا ہوا اور پھر ایک دن اُسی جگہ سالانہ عُرس کی تقریب میں ہزاروں عقیدت مندوں کے سامنے پہلی بار پنجابی کے معروف نعت گو شاعر جناب راقب قصوری مرحوم کی لکھی نعت پیش کی جب آپ کی عمر دس سال تھی. پرائمری پاس کرنے کے بعد آپ نے ایم سی ہائی سکول مزنگ لاہور میں داخلہ لے لیا۔ ابھی ہائی سکول سے فراغت میں ایک سال باقی تھا کہ ہندوستان کی تقسیم ہوگئی جسکی وجہ سے آپ کا تعلیمی سلسلہ منقطع ہوگیا۔ آپ کے باقی تینوں بڑے بھائی چونکہ زمینداری اور کاشتکاری سے وابستہ تھے اسلئے والد صاحب ؒ کی یہ دلی تمنا تھی کہ آپ اپنی تعلیم مکمل کرتے لہٰذا کچھ عرصہ بعد 1949ء میں آپ رائیونڈ پٹوار سکول میں داخل ہو گئے اور اپنی میٹرک تک کی تعلیم وہاں سے مکمل کی۔ پھر 1952ء میں آپ نے جے وی نارمل سکول قصور میں داخلہ لیا جہاں سے آپ کو دو سال بعد جے وی کی سند دی گئی ۔اسکے بعد آپ کی حصول علم کے لئے جدوجہد جاری رہی اور پھر پہلے آپ نے پنجابی فاضل اور اسکے بعد اُردو فاضل کے امتحانات بھی پاس کر لئے۔اس دوران آپ کی تعیناتی بطور مُدرس پرائمری سکول کوٹ غلام محمد قصور میں ہوئی جسکی وجہ سے آپ قصور میں ہی رہائش پذیر ہوگئے اور ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر پہنچنے کے بعد ریٹایئرمنٹ ہونے تک قصور میں ہی رہے

کُتبِ حسانُ العصرحضرتِ ظہوریؒ(ڈاون لوڈ کریں)

کلیات ظہوریؒ

ثنا خوان رسول ؐ

مزار عاشقِ رسولؐ

`

برصغير پاک و ہند میں فروغِ حمد و نعت کے حوالے سے بانئ مرکزی مجلسِ حسانؓ حضرت الحاج محمد علی ظہوریؒ نے 50 سال سے زیادہ عرصہ تک عظیم خدمات سر انجام دیں جن سے تمام محبانِ رسولؐ اور خصوصاً آج کی نوجوان نسل کومتعارف  کروانے کے لئے ان کی پہلی آفیشل ویب سائٹ لانچ کر دی گئی ہے- ا مید ہے کہ تمام عاشقانِ رسولؐ میں ادبِ نعت اور محبتِ رسولؐ کے فروغ  کےلیے یہ ویب سائیٹ انشاءاللہ موثر کردار ادا کریگی
~ فیضان ظہوری ، حسان ظہوری (صاحبزادگان)
رابطہ کیجئے